سانحہ صفورا سمیت18کیس فوجی عدالتوں کے سپرد،وفاقی وزارت داخلہ نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا
جمعرات 10 دسمبر 2015 19:10
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 دسمبر۔2015ء) وفاقی وزارت داخلہ نے سانحہ صفورا کیس سمیت سندھ کے18 کیس فوجی عدالتوں کو بھیجنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ نے سانحہ صفورا کیس، سبین محمود کیس اور پولیس اہلکاروں پر حملے سمیت دیگر کیس فوجی عدالت کو بھیج دیئے ہیں۔ وزارت داخلہ نے سانحہ صفورا کیس کے حوالے سے فوجی عدالت کو خط لکھ دیا ہے جس میں کیس کی سماعت کی منظوری دی گئی ہے۔
اس سے قبل حکومت سندھ نے سانحہ صفوار کیس فوجی عدالت میں بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا۔ جس پرسندھ حکومت نے عدالت میں منتقلی سے متعلق تمام قانونی پہلوؤں کا جائزہ لے لیا تھا۔ وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے بھی کیس کی فوجی عدالت میں منظوری دیدی تھی۔(جاری ہے)
واضح رہے کہ کراچی میں صفورا گوٹھ کے مقام پر دہشت گردوں نے 13مئی2015کوبس پر فائرنگ کرکے اسماعیلی برادری کے45 افراد کو قتل کردیا تھا جس میں ملوث کئی دہشت گرد گرفتار کیے جاچکے ہیں۔
سانحہ صفورا کا مقدمہ اس سے قبل کراچی کی انسدادِ دہشتگردی کی عدالت نمبر ایک میں زیرِ سماعت ہے۔یاد رہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت فوجی عدالتوں کے قیام کی پیپلز پارٹی نے سب سے زیادہ مخالفت کی تھی لیکن اب یہ وہی پیپلز پارٹی کی حکومت ہے جس نے سانحہ صفورا کیس فوجی عدالت میں چلانے کی منظوری دی ہےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.