کراچی کے ساحلی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

لوگ خوف وہراس کے باعث گھروں سے باہر نکل آئے

جمعرات 10 دسمبر 2015 19:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 دسمبر۔2015ء) کراچی کے ساحلی علاقوں میں جمعرات کو دوسرے روز بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

امریکی جیوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 4.2جبکہ اس کی گہرائی 10کلومیٹر زیر زمین تھی ۔زلزلے کے جھٹکے گزشتہ روز بھی محسوس کیے گئے تھے ۔بدھ کو آنے والے زلزلے کی شدت 4ریکارڈ کی گئی تھی ۔زلزلہ آنے کے بعد لوگ خوف کے باعث گھروں سے باہر آگئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے ۔زلزلے کے جھٹکے وقفے وقفے سے محسوس کیے گئے ۔

متعلقہ عنوان :