کراچی، لاڑکانہ، قمبر شہدادپور، مورو سمیت دیگر اضلاع میں صفائی اور فائربریگیڈ کی خراب گاڑیوں کی مرمت کرائی جائے ،جام خان شورو
مشینری کی مرمت اور صفائی اور آگ بجھانے کے لئے گاڑیوں اور آلات کی خریداری کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں، وزیر بلدیات سندھ کی ہدایت
جمعرات 10 دسمبر 2015 19:13
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 دسمبر۔2015ء) وزیر بلدیات سندھ جام خان شورو نے کراچی، لاڑکانہ، قمبر شہدادپور، مورو سمیت دیگر اضلاع میں صفائی اور فائربریگیڈ کی خراب گاڑیوں کی فوری مرمت کرانے اور اندرون سندھ میں فوری طور پر شجر کاری مہم کا آغاز کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ صوبائی وزیر نے بارشوں سے پہلے کراچی کے نالوں بالخصوص گجر نالے اور محمود آباد نالے کی صفائی کے بھی احکامات جاری کئے ہیں اور تمام ڈسٹرکٹ کی انتظامیہ کو متنبہ کیا ہے کہ ان ہدایات پر فوری عمل درآمد کیا جائے۔
انہوں نے اندرون سندھ کے مختلف اضلاع کے ٹاؤن میونسپل آفیسرز اور دیگر افسران سے ویڈیو لنک کے ذریعے بات چیت کرتے ہوئے انہیں ہدایات جاری کی ہیں کہ جہاں ضرورت ہوں وہاں مشینری کی مرمت اور صفائی اور آگ بجھانے کے لئے گاڑیوں اور آلات کی خریداری کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں اور فوری طور پر این آئی ٹی کرکے ان کی خریداری اور درستگی کو یقینی بنایا جائے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.