ہر گزرتے لمحے پاک بھارت سیریز کے امکانات کم ،پھر بھی تین سے چار روز تک حتمی جواب کا انتظار کرینگے‘ شہر یار خان

بی سی سی آئی کو تاحال حکومت سے اجازت نہیں ملی،بھارت سے حتمی جواب کیلئے جائلز کلارک سے رابطہ نہیں کیا‘ چیئرمین پی سی بی

جمعرات 10 دسمبر 2015 19:33

ہر گزرتے لمحے پاک بھارت سیریز کے امکانات کم ،پھر بھی تین سے چار روز ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 دسمبر۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہر یار خان نے کہا ہے کہ ہر گزرتے لمحے پاک بھارت سیریز کے امکانات کم ہوتے جارہے ہیں تاہم پھر بھی تین سے چار روز تک بھارت کے حتمی جواب کا انتظار کریں گے ،بتایا گیا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کو تاحال اپنی حکومت سے اجازت نہیں ملی،بھارت سے حتمی جواب کے لئے جائلز کلارک سے کوئی رابطہ نہیں ہوا ۔

قذافی ا سٹیڈیم میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بھارت کی طرف سے متحدہ عرب امارات میں سیریز کھیلنے سے انکار کے بعد سری لنکا میں باہمی سیریز کے انعقاد کی بات چیت ہوئی تھی اور اس کے لئے دونوں بورڈز نے اپنی اپنی حکومتوں سے اجازت لینا تھی ۔ بتایا گیا ہے کہ بھارتی بورڈ کو تاحال اپنی حکومت سے سیریز کھیلنے کی اجازت نہیں ملی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یہ سچ ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کو سیریز کے انعقاد پر ڈیڈ لائن دی تھی لیکن ہم نے مزید تین سے چار روز تک انتظار کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اگر یہ ہو جاتا ہے تو ہمیں مشکلات تو پیش آئیں گی لیکن سیریز کیلئے انتظامات کرلیں گے۔

تاہم بھارت کی جانب سے واضح اشارہ نہ ملنے کی وجہ سے ہر گزرتے لمحے سیریز کے امکانات کم ہوتے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پیرس میں پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات کے بعد بھارتی وزیر خارجہ کی پاکستان آمد سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری آئے گی ۔انہوں نے کہا کہ انگلش کرکٹ بورڈ کے سربراہ جائلز کلارک سے کوئی رابطہ نہیں ہوا ،پاک بھارت سیریز باہمی سیریز ہے اور کے انعقاد کے لئے دونوں ممالک کی حکومتوں کی اجازت درکار ہے ۔