پہلی پاکستان سپر لیگ کیلئے کھلاڑیوں کی نیلامی کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

پی ایس ایل میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کی نیلامی 21اور 22دسمبر کو کی جائے گی

جمعرات 10 دسمبر 2015 19:34

پہلی پاکستان سپر لیگ کیلئے کھلاڑیوں کی نیلامی کی تاریخوں کا اعلان کردیا ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 دسمبر۔2015ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پہلی پاکستان سپر لیگ کیلئے کھلاڑیوں کی نیلامی کی تاریخوں کا اعلان کردیا ،پی ایس ایل میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کی نیلامی 21اور 22دسمبر کو کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

پی سی بی کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں پاکستان کے ،137انگلینڈ کے 59،ویسٹ انڈیز کے 38،سری لنکا کے 22،آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کے 10،10،آئرلینڈ کے 4،افغانستان کے 3،سکاٹ لینڈ ، امریکہ کے 2،2کھلاڑی اور متحدہ عرب امارات کا ایک کھلاڑی پاکستان سپرلیگ میں شامل ہیں۔

سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ فاسٹ بولر محمد عامر کو بھی پاکستان سپر لیگ کھیلنے والے کھلاڑیوں میں شامل ہیں ۔ پی سی بی نے پی ایس ایل میں شامل کھلاڑیوں کو 5کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں پلاٹینم ،ڈائمنڈ ، گولڈ، سلور اور یمرجنگ کیٹگری بنائی گئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :