کراچی، برساتی نالوں کو مستقل بنیادوں پر صاف رکھنے کے لئے اقدامات کئے جائیں ،عمران اسلم

جمعرات 10 دسمبر 2015 19:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 دسمبر۔2015ء) نکاسی آب کے نظام کی بہتری اور صحت مند ماحول کے قیام کے لئے بلدیہ کورنگی کے تحت جاری صفائی وستھرائی کے حوالے سے خصوصی انتظامات کے ساتھ ہنگامی بنیادوں پر برساتی نالوں کی صفائی کے کام کا آغاز کردیا گیا بلدیہ کورنگی کے تحت شاہ فیصل زون کی مختلف یونین کمیٹیز میں قائم برساتی نالوں کی صفائی کا کام گزشتہ روز انجام دیا گیا جس میں نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنا نے کے ساتھ برساتی نالوں سے سینکڑوں ٹن فضلے کو بروقت نکال کر ٹھکانے لگا یا گیا ۔

میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے XENایم اینڈ ای بلدیہ کورنگی نثار سومرو اور متعلقہ افسران کے ہمراہ شاہ فیصل زون میں برساتی نالوں کی صفائی کے حوالے سے جاری کاموں کا معائنہ کیا اس موقع پر میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ نالوں پر قائم تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کا خاتمہ کرکے برساتی نالوں کو مستقل بنیادوں پر صاف ستھرا اور صحت مند ماحول کا قیام یقینی بنا یا جائے میونسپل کمشنر نے بتا یا کہ بلدیہ کورنگی نے نکاسی آب کے نظام کی بہتری اور صحت مند ماحول کے قیام کے لئے برساتی نالوں کی صفائی کے کام کا آغاز کردیا گیا ہے انشا اﷲ اسے جلد مکمل کرکے ضلع کورنگی میں نکاسی آب کے نظام کی بہتری کے ساتھ علاقائی سطح پر صحت مند معاشرے کا قیام ممکن بنا لیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے عوام سے اپیل کی کہ وہ برساتی نالوں کی افادیت کو قائم و دائم رکھ کر صحت مند ماحول کا قیام اور دوران برسات مسائل سے چھٹکارے کے لئے بلدیہ کورنگی سے تعاون کریں برساتی نالوں میں کوڑا کرکٹ ،مٹی و ملبہ ڈالنے اور نالوں پر تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات قائم کرنے سے اجتناب کریں تاکہ باہمی تعاون کے ذریعے برساتی نالوں کو مستقل بنیادوں پر صاف ستھرا رکھ کر برساتی پانی کی باآسانی نکاسی کے ساتھ مکھی مچھروں کی افزائش کی روک تھام اور صحت مند ماحول کا قیام یقینی بنا یا جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :