پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر منظور وٹو خاتون اینکر سے جھگڑ پڑے

muhammad ali محمد علی جمعرات 10 دسمبر 2015 19:44

پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر منظور وٹو خاتون اینکر سے جھگڑ پڑے
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.10دسمبر 2015 ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر منظور وٹو خاتون اینکر سے جھگڑ پڑے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر منظور وٹو ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں خاتون اینکر سے الجھ پڑے۔

(جاری ہے)

خاتون اینکر کی جانب سے جب یہ کہا گیا ہے کہ منظور وٹو کو پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر کے عہدے سے ہٹایا جارہا ہے تو اس موقع پر وہ غصے میں آگئے۔ منظور وٹو کا کہنا تھا کہ کسی پر ذاتی حملہ کرنا ٹھیک نہیں ہے۔ انہوں نے سوچا تھا کہ وہ پروگرام میں جائیں گے تو وہاں ایک خوبصورت خاتون ہوں گی اور وہ خوش ہوکر واپس آئیں گے تاہم یہاں تو ان کی ذات پر حملے کیے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :