ملک میں آئندہ ماہ زیادہ تر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی جمعرات 10 دسمبر 2015 20:02

ملک میں آئندہ ماہ زیادہ تر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.10دسمبر 2015 ء) ملک میں آئندہ ماہ زیادہ تر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اوگرا کی جانب سے وزارت خزانہ کو ایک سمری ارسال کی گئی تھی جس میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

اوگرا کی جانب سے وزارت خزانہ کو بھیجی گئی سمری کے مطابق پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 5 پیسے فی لٹر، لائٹ سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 36 پیسے فی لٹر، مٹی کے تیل کی قیمت 79 پیسے فی لٹر کمی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 42 پیسے اور ہائی اوکٹین کی قیمت میں بھی 87 پیسے فی لٹر اضافے کی سفارش کی گئی تھی. تاہم وزارت خزانہ کی جانب سے اس حوالے سے کسی قسم کی کوءِ منظوری نہیں دی گئی۔