پاک بھارت کرکٹ سیریز اگر نہیں ہوتی تو نہ ہو، رائی کا پہاڑ بنانے کی کیا ضرورت ہے، وسیم اکرم

پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ نہیں کرنا چاہیے، شاہد آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ تک کپتان رہنا چاہیے، میڈیا سے گفتگو

جمعرات 10 دسمبر 2015 20:05

پاک بھارت کرکٹ سیریز اگر نہیں ہوتی تو نہ ہو، رائی کا پہاڑ بنانے کی کیا ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 دسمبر۔2015ء) پاکستان ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم بھی پاک بھارت کرکٹ سیریز پر بول پڑے۔ کہتے ہیں کہ کرکٹ سیریز اگر نہیں ہوتی تو نہ ہو، رائی کا پہاڑ بنانے کی کیا ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں سوئنگ کے سلطان نے کہا کہ پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ نہیں کرنا چاہیے، کیونکہ ٹی 20 ورلڈ کپ آئی سی سی کا ایونٹ ہے اس میں بی سی سی آئی کا کوئی لینا دینا نہیں۔وسیم اکرم نے ٹی 20 ورلڈ کپ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں زیادہ وقت نہیں بچا، 15 لڑکوں کی ٹیم بنا کر مستقل مزاجی سے کھیلناچاہیے۔انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی تجربہ کار کھلاڑی اور فارم میں ہیں، آفریدی کو بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کپتان رہنا چاہیے۔ ۔