پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے زیر اہتمام پی ڈبلیوایف لیول ون بیڈمنٹن کوچنگ کورس میں کے پی کے4 کوچز نے ٹریننگ مکمل کرلی

جمعرات 10 دسمبر 2015 20:23

پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے زیر اہتمام پی ڈبلیوایف لیول ون بیڈمنٹن ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 دسمبر۔2015ء) پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن اور پی اواے کے زیر اہتمام پی ڈبلیوایف لیول ون بیڈمنٹن کوچنگ کورس میں خیبرپختونخوا کے چار کوچز نے ٹریننگ مکمل کرلی ، جن میں خیبرپختونخوا پولیس کے حیات الل?،ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا بیڈمنٹن کوچ ندیم خان ، صوابی کی بشریٰ اور بنوں کے کوچ شامل تھے۔

(جاری ہے)

بیڈمنٹن لیول ون کوچنگ کورس پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے تعاون سے منعقد کیاگیا جس میں پنجاب ، سندھ ، بلوچستان ،آزاد کشمیر،اور خیبرپختونخوا کے کوچز اور کھلاڑیوں نے شرکت کی ٹریننگ دو ہفتے تک ایشین بیڈمنٹن ڈویلپمنٹ کے ڈائریکٹرسم بینتن کے زیر نگرانی لاہور میں منعقد کی گئی جس میں بیڈمنٹن کی بیسک، نئے رولز ، ٹیکنیکس، فٹ ورک،فیڈنگ اور سکلنگ سمیت دیگر مختلف موضوعات پر ٹریننگ دی گئی ، کورس مکمل کرنے والے خیبرپختونخوا پولیس کے حیات الل? اور ڈائریکٹریٹ کے ندیم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پی ڈبلیو ایف لیول ون کورس سے ان کو کافی فائدہ ہوا اس قسم کے کورس سال میں دو تین مرتبہ ضرور ہونے چاہیے تاکہ ہمارے کھلاڑیوں اور کوچز کو انٹر نیشنل رولز اور تیکنیکس سے آگاہی ہو انہوں نے کامیاب کورس منعقد کرانے پر پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے صدر میاں افتخار حسین ، خیبرپختونخوا بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے صدر ظفر علی خان اور سیکرٹری امجد خان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی اس قسم کے کورس منعقد کرانے میں اہم رول ادا کرینگے۔

۔

متعلقہ عنوان :