کراچی ،شاہنواز بھٹو کالونی میں مدرسے کی چھت گئی ،15بچے زخمی ،ہسپتال منتقل

چھت پر میٹریل رکھنے کی وجہ سے واقعہ رونما ہوا ،اکثر بچوں کے سر ،سینے پر چوٹیں آئی ہیں ،پولیس ذرائع

جمعرات 10 دسمبر 2015 21:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 دسمبر۔2015ء) کراچی کے علاقے نیوکراچی شاہنواز بھٹوکالونی میں مدرسے کی چھت گرنے سے 15بچے زخمی ہوگے ،جن کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ریسکیو ذرائع کر مطابق نیو کراچی شاہنواز بھٹو کالونی سیکٹر 4-J میں مدرسے کی چھت کی مرمت کا کام جا رہی تھا کہ اچانک چھت گر گئی جس کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر مدرسے کے 15بچے زخمی ہوگئے ،جنہیں طبی امداد کیلئے عباسی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق چھت گرنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اداروں کے رضاکار جائے و قوعہ پر پہنچ گئے تاہم تنگ گلیوں کی وجہ سے انہیں مشکلات کا سامنا کر نا پڑا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق چھت پر مٹیریل رکھنے کی وجہ سے واقعہ رونما ہوا ۔دوسری جانب اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ریسکیو رضاکار وں نے 15زخمی بچوں کو اسپتال منتقل کیا ہے ۔اکثر بچوں کے سر اور سینے پر چوٹیں آئی ہیں جبکہ ایک بچے کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، پولیس نے مدرسے کے مہتم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :