وزیر اعلی سندھ سے کور کمانڈر کراچی کی ملاقات، رینجرز کے اختیارات پر تبادلہ خیال

جمعرات 10 دسمبر 2015 21:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 دسمبر۔2015ء) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے کورکمانڈ کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے جمعرات کو چیف منسٹر ہاؤس میں ملاقات کی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ملاقات میں سندھ اور کراچی میں امن و امان کی صورت حال، ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد اور مختلف امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں فوجی عدالتوں میں بھیجے جانے والے مقدمات اور رینجرز کے اختیارات کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔ ملاقات کے دوران سینئر صوبائی وزیر مراد علی شاہ اور وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :