پولیو مہم کے دوران شریک عملے کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر اقدامات کو یقینی بنایا گیا ہے،جام مہتاب ڈھر

جمعرات 10 دسمبر 2015 22:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 دسمبر۔2015ء) صوبائی وزیر صحت جام مہتاب ڈھر نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی کے فول پروف اقدامات کئے گئے ہیں اور پولیو مہم میں شریک عملے کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے تمام تر اقدامات کو یقینی بنایا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی کے انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ یو سی ایم اوز کی قلت کو بھی دور کردیا جائیگا اور اس مسئلہ پر بھی قابو پالیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران پولیس کے ساتھ ساتھ رینجرز اہلکار بھی سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے اور اس حوالے سے مجوزہ پلان پر مکمل طریقے سے عمل کیا جائیگا۔ صوبائی وزیر جام مہتاب ڈھر نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران ہر ایس پی اپنی حدود میں سیکیورٹی کے امور کی مانیٹرنگ کریگا۔

متعلقہ عنوان :