کراچی ،انٹر بینک میں ڈالر روپے کی قدر گراتا ایک با پھر104روپے کی سطح سے تجاوز کر گیا
اوپن مارکیٹ میں ڈالر106روپے سے صرف10پیسے کی دوری پر آ گیا
جمعرات 10 دسمبر 2015 22:40
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 دسمبر۔2015ء) جمعرات کوانٹر بینک میں ڈالر روپے کی قدر کو گراتا ہواایک با پھر104روپے کی سطح سے تجاوز کر گیا جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر106روپے سے صرف10پیسے کی دوری پر ہے ۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں29پیسے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 103.73روپے سے بڑھ کر 104.12روپے اورقیمت فروخت103.78 روپے سے بڑھ کر104.17روپے پر جا پہنچی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدرمیں60پیسے کا نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید 105روپے سے بڑھ کر105.60روپے اور قیمت فروخت105.30روپے سے بڑھ کر105.90روپے ہو گئی ۔
فاریکس رپورٹ کے مطابق جمعرات کو روپے کے مقابلے یورو کی قدر میں75پیسے کا اضافہ ہوا جس سے یورو کی قیمت خرید114.25روپے سے بڑھ کر 115.25 روپے اور قیمت فروخت 115.50روپے سے بڑھ کر116.25روپے ہو گئی اسی طرح1.20روپے کے اضافے سے برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید 157.50روپے سے بڑھ کر159.20روپے اور قیمت فروخت 159روپے سے بڑھ کر 160.20روپے پر جا پہنچی ۔(جاری ہے)
فاریکس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز روپے کی نسبت سعودی ریال اور یو اے ای درہم کی قدر میں بالترتیب25،30پیسے کا اضافہ دیکھنے میں آیا جس سے سعودی ریال کی قد ر بڑھ کر28.25روپے اور یو اے ای درہم کی قدر بڑھ کر29.20روپے پر آگئی
مزید تجارتی خبریں
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.