سعودی عرب میں خواتین کو انتخابات لڑنے اور ووٹ ڈالنے کی اجازت مل گئی

بلدیاتی انتخابات میں ایک لاکھ تیس ہزار سے زائد خواتین ووٹ کاسٹ کریں گی

جمعرات 10 دسمبر 2015 22:56

سعودی عرب میں خواتین کو انتخابات لڑنے اور ووٹ ڈالنے کی اجازت مل گئی

الریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 دسمبر۔2015ء) سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار نو سو خواتین امیدوار بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں،میونسپل کمیٹی کے انتخابات کل ہفتہ کو منعقد ہوں گے،واضح رہے کہ سعودی عرب میں خواتین کے لیے سخت قوانین پائے جاتے ہیں جس کے مطابق خواتین گاڑی نہیں چلاسکتی اور نہ ہی نامحرم کے ساتھ سفر کرسکتی ہیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں میونسپل کونسل کے انتخابات ہفتے کو منعقد ہونگے جس میں تین ہزار ایک سو سیٹوں کے لیے نو سو خواتین امیدوار میدان میں ہیں مگر خواتین ووٹرز کی تعداد مردوں کے مقابلے میں بہت کم ہے ہفتے کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں ایک لاکھ تیس ہزار سے زائد خواتین ووٹ کاسٹ کریں گی جبکہ مرد ووٹرز کی تعداد دس لاکھ سے بھی زائد ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل خواتین کو سعودی عرب میں کسی قسم کے انتخابات میں حصہ لینے اور ووٹ ڈالنے پر پابندی عائد تھی۔سعودی عرب میں خواتین کے لیے سخت قوانین پائے جاتے ہیں جس کے مطابق خواتین گاڑی نہیں چلاسکتی اور نہ ہی نامحرم کے ساتھ سفر کرسکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :