چنیوٹ میں رشتے سے انکار پر ہوا کی بیٹی درند صفت افراد کے ہاتھوں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دی گئی

muhammad ali محمد علی جمعرات 10 دسمبر 2015 22:58

چنیوٹ میں رشتے سے انکار پر ہوا کی بیٹی درند صفت افراد کے ہاتھوں اجتماعی ..
چنیوٹ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.10دسمبر 2015 ء) چنیوٹ میں رشتے سے انکار پر ہوا کی بیٹی درند صفت افراد کے ہاتھوں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق چنیوٹ میں پیش آنے والے انسانیت سوز واقعے نے انسانیت کو شرمسار کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک 15 سالہ نوجوان لڑکی کو 4 درندہ صفت لڑکوں کی جانب سے اغوا کرنے کے بعد پہلے گلے میں رسی ڈال کر گھسیٹا گیا اور پھر بعد ازاں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔

ملزمان نے اس واقعے کی ویڈیو بھی بنا لی اور بعد ازاں لڑکی کو پیسوں کیلئے بلیک میل کرنے لگے۔ پیسے نہ ملنے پر ملزمان نے ویڈیو انٹرنیٹ پر پھیلا دی۔ اس حوالے سے لڑکی کی جانب سے پولیس کو مقدمہ درج کروانے کے بعد ایک لڑکی سمیت 4 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ مرکزی ملزم کی گرفتار کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔