نیب نے ڈاکٹر عاصم کو گرفتار کرلیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 10 دسمبر 2015 23:44

نیب نے ڈاکٹر عاصم کو گرفتار کرلیا
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.10دسمبر 2015 ء) نیب نے ڈاکٹر عاصم کو گرفتار کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مطابق پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کو پولیس سے رہائی ملتے ہی نیب کی جانب سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نیب نے ڈاکٹر عاصم حسین کو کراچی کے گلبرگ تھانے سے گرفتار کیا ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر عاصم کے داماد، ان کی بیٹی اور ایک سیاسی رہنما جبکہ کیس کے تفتیشی افسر بھی وہاں موجود تھے۔ ڈاکٹر عاصم کو نیب کے دفتر میں موجود لاک اپ میں رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :