پولیس نے ڈاکٹر عاصم کو نیب کے حوالے کرنے سے انکار کردیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 11 دسمبر 2015 01:13

پولیس نے ڈاکٹر عاصم کو نیب کے حوالے کرنے سے انکار کردیا
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.10دسمبر 2015 ء) پولیس نے ڈاکٹر عاصم کو نیب کے حوالے کرنے سے انکار کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کو پولیس سے رہائی ملتے ہی نیب کی جانب سے گرفتار کرلینے کی تیاریاں مکمل تھیں۔

(جاری ہے)

تاہم اب اچانک پولیس نے اس کیس میں پیچیدگیوں کے باعث آج ڈاکٹر عاصم کو رہا کرنے سے انکار کردیا ہے جس کے باعث انہیں آج نیب کی جانب سے حراست میں نہیں لیا جاسکے گا۔ پولیس کی جانب سے کل عدالت سے احکامات حاصل کرکے ڈاکٹر عاصم کو رہا کیا جائے گا جس کے بعد نیب انہیں گرفتار کر پائے گی۔

متعلقہ عنوان :