ڈاکٹر عاصم حسین گلبرگ تھانے سے انسداد دہشت گردی کی عدالت روانہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 11 دسمبر 2015 11:11

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 دسمبر 2015ء) : ڈاکٹر عاصم حسین گلبرگ تھانے سے انسداد دہشت گردی کی عدالت روانہ ہو گئے ہیں، ڈاکٹر عاصم حسین کو سامان ان کی ذاتی گاڑی میں رکھا گیا ہے ۔ دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ رینجرز نے ڈاکٹر عاصم حسین کی رہائی روکنے کے لیے حکمت عملی تیار کر لی ہے، رینجرز ڈاکٹر عاصم سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کریں گے ۔

(جاری ہے)

پولیس کی جانب سے رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے گی جس میں کہا جائے گا کہ ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف ثبوت نہیں ملے لہٰذا انہیں رہا کیا جائے۔ جبکہ ذرائع کے مطابق رینجرز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین نے جن دہشت گردوں کی مالی اور طبی معاونت کی ان کی گرفتاری پر انعام مقرر تھا۔ ڈاکٹر عاصم حسین کو کچھ دیر تک انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت میں پیش کر دیا جائے گا۔ جبکہ گلبرگ تھانے سے عدالت تک کے تمام راستوں پر پولیس کی تعیناتی کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :