متروک ہوٹل کی تصویر نے انٹرنیٹ پر سب کو خوفزدہ کردیا

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعہ 11 دسمبر 2015 11:43

متروک ہوٹل کی تصویر نے انٹرنیٹ پر سب کو خوفزدہ کردیا

کیلیفورنیا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11دسمبر2015ء)ایک متروک ہوٹل کی تصویر کو بظاہر دیکھنے میں کوئی خاص غیر معمولی بات نظر نہیں آتی مگر اس کے باوجود اس نے انٹرنیٹ پر سب کو خوفزدہ کر دیا ہے۔ یہ ہوٹل کیلیفورنیا کے غیر آباد قصبے امبوئے میں واقع ہے۔ شوشل میڈیا ویب سائٹ ریڈٹ کےصارف نے اس کی تصویر بنائی اور ویب سائٹ پر ڈال دی۔شروع میں تو اس صارف کو بھی تصویر کی غیر معمولی بات کا اندازہ نہیں ہوا تھا۔

تصویر میں بظاہر نہ نٖظر آنے والی غیر معمولی بات یہ ہے کہ جب اسے زوم کیا جائے تو دائیں طرف کے کمرے کی کھڑکی سے کمرے کے اندر کی خون آلود دیوار کوواضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ اپنی ریڈٹ پوسٹ میں صارف نے وضاحت کی کہ میں نے غیر آباد قصبے امبوئے، کیلیفورنیا میں ایک عمارت کی تصویر بنائی مگر بعد میں غور سے دیکھا تو پتہ چلا کہ اس عمارت کی ایک دیوار خون آلود ہے۔

(جاری ہے)

ریڈٹ پر تصویر پوسٹ ہوتے ہی یہ وائرل ہوگئی اور اس پر طرح طرح کے کمنٹس آنے لگے ۔ ایک صارف نے کمنٹ کیا کہ دیوار پر خود نہیں بلکہ ٹماٹو کیچپ ہوسکتا ہے یا پھر یہ نقلی خون ہو سکتا ہے جو کسی فلم میکر نے اپنی فلم فلمانے کے لیے دیوار پر لگایا ہو۔ امبوئے کا قصبہ روٹ 66 کے ساتھ صحرائے موجایو میں واقع ہے۔ یہ 70 کی دہائی کے شروع سے غیر آباد ہے۔ اس کے غیر آباد ہونے کی وجہ قریب ہی تعمیر ہونے والا انٹرسٹیٹ روٹ 40 ہے۔اس علاقے میں بہت سی خوفناک فلمیں بھی فلمائی گئی ہیں۔1986 کی فلم ہیچر، 2010 میں فلک بینیتھ دی ڈارک اور 2009 کی لائیو ایول بھی اسی علاقے میں فلمائی گئی تھی۔ انریک اگلیسیاس کی ویڈیو ہیرو بھی اس علاقے میں ہی فلمائی گئی تھی۔