نامور شاعراحمد فراز کی گاڑی صرف6 لاکھ 25 ہزار روپے میں نیلام

جمعہ 11 دسمبر 2015 12:05

نامور شاعراحمد فراز کی گاڑی صرف6 لاکھ 25 ہزار روپے میں نیلام

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 دسمبر۔2015ء)گاڑی کی قیمت تو لگ گئی۔ احمد فراز کی محبتوں کا مول کوئی نہ چکا سکا۔ نامور شاعر کی گاڑی صرف چھ لاکھ پچیس ہزار روپے میں نیلام ہو گئی۔ تخلیق کاروں کے چاہنے والے بھی کم نہیں لیکن شاید صرف کہنے کی حد تک۔ ادھر دنیا سے منہ پھرا ادھر دنیا والوں نے بھی پھیر لیا۔ نامور شاعر احمد فراز کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں نامور شاعر کی گاڑی کی نیلامی ہوئی۔ فراز بہت بڑا نام اور گاڑی کی قیمت بھی بڑی ہی متوقع تھی لیکن بولی لگی صرف چھ لاکھ پچیس ہزار میں۔مرحوم کے رفیق کار اسلم راوٴ کی جانب سے فن کی قدر کے دعویدار آگے آئے نہ ہی نامور شاعر کے بڑے پرستار۔ مارکیٹ میں کار کی جو اوسط قیمت تھی مل گئی۔ احمد فراز کی چاہتوں کا مول کوئی نہ چکا سکا۔ زمانے کی اس بے ثباتی پر شاید مرحوم کی روح بھی سراپا سوال ہو گی۔