پی ایف ایف فٹ بال کپ15 جنوری سے شروع ہوگا

جمعہ 11 دسمبر 2015 12:26

پی ایف ایف فٹ بال کپ15 جنوری سے شروع ہوگا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 دسمبر۔2015ء) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام ملک میں پی ایف ایف فٹ بال کپ 15 جنوری سے شروع ہوگاپاکستان فٹ بال فیڈریشن کے منیجر مقابلہ جات عبدالرؤف باری نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے پی ایف ایف سے منسلک تمام ٹیموں کو دعوت نامے بھیج دیئے گئے ہیں اور ٹیموں 31 جنوری تک شرکت کی تصدیق کریں گی، ٹورنامنٹ کے میچز اسلام آباد،لاہوراور کراچی میں کھیلے جائیں گے،