بھارتی کرکٹ بورڈ کی بار بار کی منتیں پاکستان کیلئے توہین آمیز ،عامر سہیل کی پی سی بی پرتنقید

جمعہ 11 دسمبر 2015 12:26

بھارتی کرکٹ بورڈ کی بار بار کی منتیں پاکستان کیلئے توہین آمیز ،عامر ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 دسمبر۔2015ء) پاکستان کرکٹ کے سابق کھلاڑی عامر سہیل نے پاک بھارت سیریز کے معاملے پر پی سی بی کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے تنقید کا نشانہ ہوئے کہاہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی بار بار کی منتیں پاکستان کیلئے توہین آمیز ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان کے سابق مایہ ناز کرکٹر عامر سہیل کا بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے پی سی بی کی طرف سے پاک بھارت سیریز کے انعقاد کیلئے بھارتی کرکٹ بورڈ کی منتیں کیے جانے کو قوم کیلئے توہین آمیز قرار دیتے ہوئے پی سی بی کو پاکستانیوں کے جذبات کے مجروح ہونے کے بارے میں سوچنے اور بار بار بھارتی بورڈ کی منتیں کرنے پر شرم کھانے کا مشورہ دیدیا۔

ان کا کہنا ہے کہ پی سی بی کو بار بار بے شرمی دکھانے کی ضرورت نہیں ہے ۔واضح رہے کہ پاک بھارت کرکٹ سیریز کا انعقاد رواں ماہ دسمبر میں ہونا تھا جس پر بھارتی کرکٹ بورڈ کی ہٹ دھرمی اور غیر سنجیدہ رویہ دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ سیریز کھیلے جانے پر ایک بڑا سوالیہ نشان بنی ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :