امریکی خاتون اول مشعل اوبامہ کی ریپ گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 11 دسمبر 2015 12:28

امریکی خاتون اول مشعل اوبامہ کی ریپ گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ..

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 دسمبر 2015ء) : امریکی خاتون اول مشعل اوبامہ کی ریپ گانے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے . تفصیلات کے مطابق مشعل اوبامہ نے ایک ریپ گانے کی ویڈیو ریلیز کی ہے جس کے بعد انہیں ریپ گانے میں حصہ لینے والی پہلی خاتون اول ہونے کا اعزاز حاصل ہو گیا ہے. مشعل اوبامہ نے نئے ریپ گانے کی ویڈیو میں "Saturday Night Live" کے اداکار جے پروہا کے ساتھ مل کر بنائی ہے جس میں نوجوان نسل کو کالج جانے کی جانب ترغیب دلائی گئی ہے .

(جاری ہے)

مشعل اوبامہ نے ریلیز ہوئی ویڈیو میں پروفیشنل انداز اپناتے ہوئے اپنے تاثرات بھی ایک ریپر ہی کی طرح دیتے ہوئے خوبصورتی سے اپنے گلو کاری کے جوہر دکھائے ہیں. یہ ویڈیو نوجوان نسل میں ہائیر ایجوکیشن کی خواہش پیدا کرنے اور ہائیر ایجوکیشن کے حصول میں مدد کرنے کی مہم کا ایک حصہ ہے جسے Better Make Room کا نام دیا گیا ہے. اس مہم کے ذریعے امریکی خاتون اول نے ہائی اسکول کے بعد بھی تعلیم کے حصول کو جاری رکھنے کے لیے نوجوان نسل کی حوصلہ افزائی بھی کی ہے. امریکی خاتون اول کا یہ منفرد اور دلچسپ انداز آپ بھی دیکھیں:

متعلقہ عنوان :