ٹینس سٹار اینا ایوانووچ کی تقریب میں ساڑھی پہن کرشرکت

جمعہ 11 دسمبر 2015 12:33

ٹینس سٹار اینا ایوانووچ کی تقریب میں ساڑھی پہن کرشرکت

نئی دہلی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار11دسمبر- 2015ء) انٹرنیشنل پریمیئر ٹینس لیگ میں شرکت کرنے والی سربین خاتون ٹینس سٹار اینا ایوانووچ کو ان کے مداحوں نے اس وقت ’’حور‘‘ کا خطاب دے دیا جب انہوں نے ساڑھی پہن کر نئی دہلی میں ہونے والی ایک تقریب میں شرکت کی اورخصوصی فوٹو سیشن بھی کرایا ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا نے ان کے ساڑھی پہننے کو برینکنگ نیوز کے طور پر چلایا جب کہ مداحوں نے ان کی ساڑھی والی تصاویر دیکھ کر انہیں جنت کی حور کا خطاب دے دیا ۔ اینا ایوانووچ کا کہنا تھا کہ انہیں مشرقی لباس بہت زیادہ پسند ہیں لیکن ساڑھی باندھنا نہیں آتی جس کیلئے انہوں نے ایک معروف خاتون ڈیزائنر کی خدمات حاصل کیں ۔

ٹینس سٹار اینا ایوانووچ کی تقریب میں ساڑھی پہن کرشرکت