دوسرے ٹی ٹونٹی میں انگلینڈ لائنز نے پاکستان اے کو ہرادیا، سیریز برابر

جمعہ 11 دسمبر 2015 12:41

دوسرے ٹی ٹونٹی میں انگلینڈ لائنز نے پاکستان اے کو ہرادیا، سیریز برابر

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11دسمبر۔2015ء) دوسرے ٹی ٹونٹی میں انگلینڈ لائنز نے پاکستان اے کو ہرادیادوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں انگلینڈ لائنز نے پاکستان اے کو شکست دے دی، پانچ ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی۔

(جاری ہے)

دبئی میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ لائنز نے پہلے کھیلتے ہوئے پانچ وکٹس پر ایک سو چونسٹھ رنز بنائے۔ ڈیوڈ ملن اسی اور وائٹلے انتیس رنز بناکر نمایاں رہے۔ جواب میں پاکستان اے کی ٹیم ایک سو تئیس رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ صہیب مقصود چالیس اور بابر اعظم پینتیس رنز بناکر نمایاں رہے۔ انگلینڈ کے جمی ایورٹن تین وکٹس لے کر نمایاں رہے۔ پانچ میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی ہے تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج دبئی میں ہی کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :