آسٹریلوی سپنر نیتھن لائن نے ٹیسٹ میچز کی نصف سنچری مکمل کر لی

جمعہ 11 دسمبر 2015 12:51

آسٹریلوی سپنر نیتھن لائن نے ٹیسٹ میچز کی نصف سنچری مکمل کر لی

ہوبارٹ ۔ 11 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11دسمبر۔2015ء) آسٹریلوی ٹیم کے مایہ ناز سپنر نیتھن لائن نے ٹیسٹ میچز کی نصف سنچری مکمل کر لی، انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میں شرکت کر کے یہ اعزاز حاصل کیا۔

(جاری ہے)

نیتھن نے 2011ء میں ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا اور عمدہ باؤلنگ کی بدولت اس وقت ان کا شمار آسٹریلیا کے کامیاب ترین آف سپنرز میں ہوتا ہے۔ انہوں نے اب تک 49 میچز میں 172 وکٹیں لے رکھی ہیں۔ انہیں ایک بار میچ میں 10 وکٹیں اور 7 بار اننگز میں پانچ یا زائد وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل ہے۔