گپٹل سست رفتار سے ٹیسٹ کیریئر کے 2 ہزار رنز مکمل کرنے والے پانچویں کیوی کرکٹر بن گئے

جمعہ 11 دسمبر 2015 12:51

گپٹل سست رفتار سے ٹیسٹ کیریئر کے 2 ہزار رنز مکمل کرنے والے پانچویں کیوی ..

ڈونیڈن ۔ 11 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11دسمبر۔2015ء) نیوزی لینڈ ٹیم کے اوپننگ بلے باز مارٹن گپٹل نے ٹیسٹ کرکٹ میں کیریئر کے 2 ہزار رنز مکمل کر لئے، وہ سست رفتار سے دو ہزار رنزوں کا ہندسہ عبور کرنے والے پانچویں کیوی کرکٹر بن گئے ہیں، اس سے قبل ایڈم پرورے، رتھرفورڈ، ہیڈلی اور ڈینئل ویٹوری نے بھی زیادہ اننگز کھیل کر دو ہزار رنز مکمل کئے تھے۔

(جاری ہے)

سری لنکا کے خلاف شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں مارٹن گپٹل نے انتہائی شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، انہوں نے ڈٹ کر حریف باؤلرز کا مقابلہ کیا اور شاندار سنچری مکمل کی، وہ 1997ء کے بعد ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں ڈیڑھ سو رنز مکمل کرنے والے نیوزی لینڈ کے پہلے اوپنر بھی بن گئے ہیں، اس سے قبل 1997ء میں برائن ینگ نے سری لنکا کے خلاف پہلی اننگز میں 267 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی۔ اس کے ساتھ ہی گپٹل نے کیریئر کے دو ہزار رنز بھی مکمل کئے۔ انہوں نے 70 اننگز کھیل کر دو ہزار رنزوں کا ہندسہ عبور کیا، انہوں نے اب تک تین سنچریاں اور 14 نصف سنچریاں بنا رکھی ہیں۔

متعلقہ عنوان :