اولیور جیروڈ چیمپئنز لیگ میں ہیٹرک کرنیوالے چوتھے آرسنل فٹبالر بن گئے

جمعہ 11 دسمبر 2015 12:51

اولیور جیروڈ چیمپئنز لیگ میں ہیٹرک کرنیوالے چوتھے آرسنل فٹبالر بن ..

لندن ۔ 11 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11دسمبر۔2015ء) اولیور گیروڈ یوئیفا چیمپئنز فٹ بال لیگ میں ہیٹرک کرنے والے آرسنل کے چوتھے فٹ بالر بن گئے، اولیور نے لیگ میں اولمپیاکوس کے خلاف میچ میں ہیٹرک کر کے یہ اعزاز حاصل کیا، اس سے قبل آرسنل کی جانب سے لیگ میں تھیری ہنری، نکلاس اور ڈینی ویلبیک کو بھی ہیٹرکس کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔

(جاری ہے)

یوئیفا چیمپئنز لیگ میں اولمپاکوس کے خلاف کھیلے گئے میچ میں آرسنل کے فٹ بالر اولیور نے غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار ہیٹرک کر کے اپنی ٹیم کو ناک آؤٹ مرحلے تک رسائی دلا دی۔