15 ویں قومی ویمن نیٹ بال چیمپئن شپ 28 جنوری سے شروع ہوگی

جمعہ 11 دسمبر 2015 13:02

15 ویں قومی ویمن نیٹ بال چیمپئن شپ 28 جنوری سے شروع ہوگی

اسلام آباد ۔ 11 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11دسمبر۔2015ء) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے 15 ویں قومی ویمن نیٹ بال چیمپئن شپ 28 جنوری سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے حمیدی ہال میں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 15 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان آرمی، واپڈا، پولیس، ایئرفورس، نیوی، ریلوے، ہائر ایجوکیشن کمیشن، پنجاب، خیبرپختونخواہ، سندھ، بلوچستان، اسلام آباد، فاٹا، آزاد جموں و کشمیر، لاہور گرائمر سکول، لمز یونیورسٹی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ کے انتظامات آئندہ چند روز میں مکمل کر لئے جائیں گے اور چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے تربیتی کیمپ اپنے ، اپنے علاقوں میں جاری ہیں۔