ورلڈ ٹی ٹونٹی 2016ء کے شیڈول کا اعلان ، پاک بھارت مقابلہ 19مار چ کو ہوگا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 11 دسمبر 2015 13:14

ورلڈ ٹی ٹونٹی 2016ء کے شیڈول کا اعلان ، پاک بھارت مقابلہ 19مار چ کو ہوگا

دبئی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار11دسمبر- 2015ء)انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے اگلے سال بھارت میں کھیلے جانے والے ورلڈ ٹی ٹونٹی کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے ۔ممبئی میں ورلڈ ٹی ٹونٹی شیڈول کے اجرا کی تقریب میں ایونٹ کے شیڈول کا اعلان کیا گیا ۔8مارچ سے شروع ہونے والے ورلڈ ٹی ٹونٹی کے شیڈول کے مطابق روایتی حریف پاکستان اور بھارت 19مارچ کو دھرم شالا میں آمنے سامنے ہوں گی جس کے بعد 22مارچ کو گرین شرٹس نیوزی لینڈ اور 25مارچ کو آسٹریلیا کے مقابل کھیلیں گے ۔

(جاری ہے)

پاکستان کے گروپ میں بھارت کے علاوہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں جس کے باعث شائقین کرکٹ کو دلچسپ مقابلے دیکھنے کو مل سکتے ہیں ۔دوسرے گروپ میں جنوبی ا فریقہ ، دفاعی چیمپئن سری لنکا ، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں شامل ہیں ۔بنگلہ دیش اور زمباوے سمیت ایسوسی ایٹ ٹیمیں 8سے 13مارچ کے دوران پہلا راؤنڈ کھیلیں گے اور گروپ ونرز 15سے 28مارچ سے شیڈول سپر 10سٹیج کے لیے کوالیفائی کر لیں گے۔ بھارت کے 8شہر ایونٹ کی میزبانی کریں گے جن میں بنگلور ، چنائی ،دھرم شالا ، کلکتہ ، موہائی ، ممبئی ، ناگپور اور نئی دہلی شامل ہیں ،سیمی فائنلز 30اور 31مارچ کو کھیلے جائیں گے جب کہ ایونٹ کا فائنل 3اپریل کو کلکتہ میں کھیلا جائے گا ۔