ایمنیسٹی انٹرنیشنل کاسعودی عرب اور اس کے اتحادیوں پر یمن میں سکولوں کو دانستہ طور پر نشانہ بنانے کا الزام
عمر جمشید جمعہ 11 دسمبر 2015 14:23
لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔11 دسمبر۔2015ء) حقوقِ انسانی کی عالمی تنظیم ایمنیسٹی انٹرنیشنل نے سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں پر یمن میں عسکری کارروائیوں کے دوران سکولوں کو دانستہ طور پر نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا ہے۔ایمینٹسی کا کہنا ہے کہ رواں برس مارچ سے جب سعودی قیادت میں عسکری اتحاد نے یمن پر فضائی حملے شروع کیے، ایک ہزار سکولوں کو نشانہ بنایا جا چکا ہے۔
تنظیم کے مطابق ان سکولوں میں سے تقریباً 250 تو مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں۔یمن میں جاری تنازع میں حوثی باغیوں کے خلاف عسکری مہم کے دوران اب تک اندازاً چھ ہزار افراد مارے جا چکے ہیں۔سعودی عرب فضائی حملوں میں شہری آبادی کو نشانہ بنانے کے الزامات کی تردید کرتا رہا ہے۔گذشتہ ماہ برطانوی وزیرِ خارجہ فلپ ہیمنڈ نے بھی مطالبہ کیا تھا کہ یمن میں سعودی عرب کے فضائی حملوں کی تحقیقات کی جانی چاہیے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ٹرمپ پر2016 کے صدارتی الیکشن میں فراڈ کا الزام
-
مالدیپ انتخابات، چین کی حامی جماعت کی بھاری اکثریت سے جیت
-
مودی پر الیکشن مہم کے دوران مسلمانوں کو ٹارگٹ کرنے کا الزام
-
مسجد اقصی میں یہودیوں کی قربانی کی رسم کی ادائیگی
-
اروند کیجریوال کو جیل میں انسولین دے دی گئی
-
دنیا کے بہترین شوہر نے تحفے میں بیوی کو آدھی حکمرانی دیدی
-
سعودی عرب میں وطن دشمنی اورانتہا پسندی ثابت ہونے پر سعودی شہری کا سرقلم
-
سرکاری نوکری نہ ملنے پر بھارتی شہری گدھی کے دودھ سے لاکھوں کمانے لگا
-
غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے رہے ہیں، امریکا
-
میلان میں رات 12 بجے کے بعد آئس کریم پر پابندی کا فیصلہ
-
ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں، امریکا
-
سیاسی پناہ گزینوں کو جلد روانڈا منتقل کیا جائے گا، برطانوی وزیراعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.