داعش نے شام اور عراق میں بینکوں سے ایک ارب ڈالر کی رقم لوٹی،امریکی محکمہ خزانہ کے سینئر اہلکار کا دعویٰ

جمعہ 11 دسمبر 2015 14:31

داعش نے شام اور عراق میں بینکوں سے ایک ارب ڈالر کی رقم لوٹی،امریکی محکمہ ..

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 دسمبر۔2015ء ) امریکی محکمہ خزانہ کے سینئر اہلکار نے دعویٰ کیا ہے کہ داعش کے فروخت کردہ تیل کے خریداروں میں شامی حکومت بھی شامل ہے۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق امریکی محکمہ خزانہ کے سینئر اہلکار نے دعویٰ کیا ہے کہ داعش نے شام اور عراق میں بینکوں سے ایک ارب ڈالر کی رقم لوٹی اور تیل کی فروخت سے بھی 50 کروڑ ڈالر کمائے ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی اہلکار کا کہنا ہے کہ داعش کے فروخت کردہ تیل کے خریداروں میں شامی حکومت بھی شامل ہے جبکہ داعش نے مقامی دکانداروں سمیت تمام تجارتی طبقے پر 20 فیصد کے حساب سے ٹیکس لگائے گئے جن سے ہر ماہ آٹھ کروڑ ڈالر جبکہ سالانہ 96 کروڑ امریکی ڈالر کما رہی ہے۔’اعداد وشمار کے حساب سے داعش کی پچاس فیصد آمدنی ٹیکس اور جائیداد ضبط کرنے اور 43 فیصد آمدنی تیل اور باقی منشیات کی سمگلنگ، بجلی کی فروخت اور نجی عطیات سے حاصل ہوتی ہے۔‘یاد رہے دولتِ اسلامیہ 2014 میں اْس وقت عالمی منظرنامے پر سامنے آئی تھی جب اِس کے جنگجووٴں نے شام اور عراق کے بڑے علاقے پر قبضہ کر لیا تھا۔

متعلقہ عنوان :