توہین مذہب کے الزام میں قید سعودی بلاگر رائف بدوی نے بھوک ہڑتال شروع کر دی

جمعہ 11 دسمبر 2015 14:39

توہین مذہب کے الزام میں قید سعودی بلاگر رائف بدوی نے بھوک ہڑتال شروع ..

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 دسمبر۔2015ء )سعودی عرب میں توہین مذہب کے الزام میں سزائے قید کاٹنے والے انعام یافتہ بلاگر رائف بدوی نے بھوک ہڑتال شروع کر دی ۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق یہ بات بدوی کی اہلیہ انصاف حیدر نے ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں بتائی۔

(جاری ہے)

ان کے مطابق بھوک ہڑتال شروع کیے جانے سے قبل رائف بدوی کو ایک ’نئی اور الگ تھلگ جیل‘ میں منتقل کر دیا گیا تھا۔

انصاف حیدر نے بتایا کہ اس معروف بلاگر نے اپنی بھوک ہڑتال گزشتہ منگل کے روز ہی شروع کر دی تھی۔ رائف بدوی کو سعودی عرب میں توہین مذہب کے الزام میں دس سال قید اور ایک ہزار کوڑوں کی سزا سنائی گئی تھی، جس پر بین الاقوامی سطح پر شدید احتجاج ابھی تک جاری ہے۔ حیدر اپنے تین بچوں کے ساتھ کینیڈا میں مقیم ہیں۔