پاک بھارت سیریز پہلی بار تاخیر کا شکار نہیں ہو رہی : انوراگ ٹھاکر

جمعہ 11 دسمبر 2015 14:48

پاک بھارت سیریز پہلی بار تاخیر کا شکار نہیں ہو رہی : انوراگ ٹھاکر

نئی دہلی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار11دسمبر- 2015ء) بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی ) کے سیکرٹری انوراگ ٹھاکر نے کہا ہے کہ پاک بھارت سیریز کے لئے ابھی تک حکومت سے منظوری کاانتظار کر رہے ہیں ، دونوں ممالک کے مابین سیریز کوئی پہلی بار تاخیر کا شکار نہیں ہو رہی ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ بھارت نے حال میں جنوبی افریقہ سے طویل سیریز کھیلی ہے جب کہ 5جنوری کو ٹیم نے آسٹریلیا کے دورے پر بھی جانا ہے جس کے بعد بھارت میں ورلڈ ٹی ٹونٹی بھی ہونا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سخت شیڈول کے باعث بھارتی ٹیم تھکاوٹ کا شکار بھی ہو سکتی ہے ۔