لاہور ہائیکورٹ نے اداکارہ میرا کی جانب سے تکذیب نکاح کے دعوی پر اداکارہ کے مبینہ شوہر عتیق الرحمن اور میرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 11 دسمبر 2015 14:48

لاہور ہائیکورٹ نے اداکارہ میرا کی جانب سے تکذیب نکاح کے دعوی پر اداکارہ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11دسمبر۔2015ء) لاہورکی سول جج میمونہ لاشاری نے کیس کی سماعت کی۔اداکارہ میرا کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عتیق الرحمن نامی شہری جعلی نکاح نامہ بنا کر اداکرہ کا شوہر ہونے کا جھوٹا دعوی کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تکذیب نکاح کی کاروائی پر عدالت عالیہ کی جانب سے حکم امتناعی واپس لیا جا چکا ہے لہذا عدالت اپنا فیصلہ سنائے۔انہوں نے کہا کہ جعلی نکاح نامہ یونین کونسل سے رجسٹرڈ نہیں اس پر دستخط،مہریں اور گواہوں کے دستخظ بھی جعلی ہیں۔جس پر عدالت نے اداکارہ کے مبینہ شوہر عتیق الرحمن اور میرا کو بائیس دسمبر کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔