پاکستان ورلڈ ٹی ٹونٹی کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے پر ممبئی میں نہیں کھیلے گا :آئی سی سی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 11 دسمبر 2015 15:04

پاکستان ورلڈ ٹی ٹونٹی کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے پر ممبئی میں ..

دبئی(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار11دسمبر- 2015ء) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) نے واضح کیا ہے کہ اگر پاکستان بھارت میں شیڈول ورلڈ ٹی ٹونٹی کے سیمی فائنل کے لیے کوالی فائی کرنے میں کامیاب ہوگیا تو اسے ممبئی میں نہیں کھلایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کا کہنا ہے کہ وہ اس بات سے آگا ہ ہیں کہ پاکستان کے ممبئی میں سیمی فائنل کھیلنے کی صورت میں سکیورٹی کے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں لہذا یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اگر پاکستان ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بناتا ہے تو اسے ممبئی کی بجائے نئی دہلی میں کھلایا جائے گا ۔