الیکشن ٹربیونل نے سردار ایاز صادق کو 22دسمبر کو طلب کر لیا

جمعہ 11 دسمبر 2015 15:09

الیکشن ٹربیونل نے سردار ایاز صادق کو 22دسمبر کو طلب کر لیا

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 دسمبر۔2015ء) الیکشن ٹربیونل لاہور کے جج رشید قمر نے تحریک انصاف کے امیدوار عبد العلیم خان کی انتخابی عذر داری پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو 22دسمبر کے لئے نوٹس جاری کر دئیے ۔

(جاری ہے)

ضمنی انتخاب میں این اے 122سے ناکام رہنے والے پی ٹی آئی کے امیدوار عبد العلیم خان نے کامیاب امیدوار سردار ایاز صادق کے خلاف انتخابی عذر داری دائر کرتے ہوئے موقف اپنایا ہے کہ ضمنی انتخاب میں (ن) لیگ اور سردار ایاز صادق نے مبینہ طو رپر ووٹر لسٹوں میں ہیر اپھیری کر کے کامیابی حاصل کی اس لئے اس انتخاب کو کالعدم قرار دیا جائے ۔الیکشن ٹربیونل نے سردار ایاز صادق کو 22دسمبر کے لئے نوٹس جاری کر دئیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :