کراچی میں نیٹی جیٹی پل سے 2 موٹرسائیکل سوار گر کر جاں بحق

جمعہ 11 دسمبر 2015 15:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 دسمبر۔2015ء) کراچی کے علاقے نیٹی جیٹی پل سے موٹرسائیکل تیز رفتاری کے باعث نیچے گر گئی جس کے نتیجے میں اس پرسوار 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے کیماڑی میں نیٹی جیٹی پل پر تیز رفتارموٹرسائیکل اچانک بے قابو ہوکر پل سے نیچے گرگئی جس کے نتیجے میں اس پر سوار دونوں مسافر گر کر جاں بحق ہوگئے جب کہ امدادی ٹیموں نے دونوں لاشوں کو سول اسپتال منتقل کردیا۔پولیس کے مطابق لاشوں کی شناخت تا حال نہیں ہو سکی ہے جب کہ موقع سے موٹرسائیکل تحویل میں لے کر تھانے منتقل کردی گئی ہے اورجاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے رابطے کی کوششیں شروع کردی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :