ایک اور پاکستانی بچے کا بھارتی قید میں ہونے کا انکشاف

بیٹے کی رہائی کے لئے ہرافسراوروزیرکے پاس جاچکے ہیں لیکن سوائے جھوٹی تسلیوں کے انھیں کچھ بھی نہیں ملا،والدعبدالرشید

جمعہ 11 دسمبر 2015 15:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 دسمبر۔2015ء) ایک اور پاکستانی بچے کا بھارتی قید میں ہونے کا انکشاف ہوا ہے جسے تین سال قبل پاکستانی سمندری حدود سرکریک سے بھارتی میری ٹائم ایجنسی اغوا کرکے لے گئی تھی۔تفصیلات کے مطابق عبدالرشید کے والد محمد ابراہیم کے مطابق وہ اپنے بیٹے کی رہائی کے لئے ہرافسراوروزیرکے پاس جاچکے ہیں لیکن سوائے جھوٹی تسلیوں کے انھیں کچھ بھی نہیں ملا۔

(جاری ہے)

پاکستان فشرفوک فورم کے ترجمان کمال شاہ کے مطابق بھارتی میری ٹائم ایجنسی نے عبدالرشید کے ساتھ 7ماہی گیروں کو پاکستانی سمندری حدود سے گرفتار کیا تھا دیگر ملاح بھارتی قید سے رہا ہوکر آگئے ہیں لیکن کم عمرعبدالرشید شناختی دستاویزات نہ ہونے کے باعث ابھی تک بھارتی قید میں ہے۔پاکستان فشر فوک فورم کے ترجمان کے مطابق عبدالرشید جیسے بہت سے پاکستانی ماہی گیر بھارتی قید میں اپنے ناکردہ گناہ کی سزا کاٹ رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :