داؤد ابراہیم اپنے رائٹ ہینڈ کے ذریعے بی جے پی اور دائیں بازو کے رہنماؤں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے،بھارتی انٹیلی جنس اداروں کا دعویٰ

جمعہ 11 دسمبر 2015 16:09

داؤد ابراہیم اپنے رائٹ ہینڈ کے ذریعے بی جے پی اور دائیں بازو کے رہنماؤں ..

نئی دہلی/ بنگلور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 دسمبر۔2015ء) بھارتی انٹیلی جنس اداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم اپنے رائٹ ہینڈ پٹیل جاوید داؤد کے ذریعے بی جے پی اور دیگر دائیں بازو کے رہنماؤں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق انٹیلی جنس حکام کا کہنا ہے کہ ا نڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم اپنے رائٹ ہینڈ پٹیل جاوید داؤد عرف درزی عرف جاوید چکنا کے ذریعے بی جے پی اور دیگر دائیں بازو کے رہنماؤں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے ۔

(جاری ہے)

داؤد ابراہیم کا رائٹ ہینڈ پٹیل جاوید داؤد کراچی میں پاکستانی خفیہ اداروں کے تحفظ میں داؤد ابراہیم کے ہمراہ رہائش پذیر ہے ۔انٹیلی جنس حکام کاکہنا ہے کہ چکنا داؤ د کا 1993ممبئی بم دھماکوں کے دور سے چیف لیفٹیننٹ ہے ۔چکنا نے بی جے پی اور دائیں بازو کے ارکان اور رہنماؤں کو نشانہ بنانے کیلئے شارپ شوٹرز تعینات کیے تھے ۔چکنا بجرنگ دل کے رکن اور 9 اکتوبر کو ضلع کناڈا کے علاقے دکشن میں گائے ذبیح کرنے کے مخالف کارکن پرشانتھ پوجاری اور بی جے پی کے سابق صدر گجرات یونٹ کے پراگنیش مسٹری کے گزشتہ ماہ قتل میں ملوث ہے ۔

متعلقہ عنوان :