ہالی وڈ فلم” ٹین ایج میوٹنٹ ننجا ٹرٹرلز“ کا پہلا ٹریلر جاری

جمعہ 11 دسمبر 2015 16:24

ہالی وڈ فلم” ٹین ایج میوٹنٹ ننجا ٹرٹرلز“ کا پہلا ٹریلر جاری

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 دسمبر۔2015ء)ننجا ٹرٹرلز پھر ہنگامہ خیزی کا طوفان لیکر آرہے ہیں۔اس بار وہ دنیا پر قیامت برپا کرنے کی فکر میں ہیں۔کہانی ہے ہالی وڈ فلم ٹین ایج میوٹنٹ ننجا ٹرٹرلز کی جس کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دنیا پر برائی کا ارادہ لے کر دشمن کمر کس چکے ہیں۔ قدم قدم پر لرزہ خیز ہنگامہ ہے۔ ٹرٹلرز کی فوج ہے جو اس مشکل گھڑی میں بھی دنیا والوں کا ساتھ دینے کا ارادہ کرچکی ہے۔بھلائی اور برائی میں کس کی ہوتی ہے جیت اور کس کی ہار اس بات کا فیصلہ فلم کی ریلیز کے بعد کیا جائے گا۔