سورج پنچولی نے” فلمی کیریئر“ کی خاطر” سفاکی “کی انتہا کر دی

جمعہ 11 دسمبر 2015 16:30

سورج پنچولی نے” فلمی کیریئر“ کی خاطر” سفاکی “کی انتہا کر دی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 دسمبر۔2015ء)سپر سٹار سلمان خان کی ہوم پروڈکشن ”ہیرو“ سے فنی سفر کا آغاز کرنے والے اداکار سورج پنچولی نے اپنے فلمی کیریئر کو بچانے کیلئے سفاکی کی انتہا کر دی۔اداکارہ جیا ء خان کے خود کشی کیس میں سی بی آئی کی طرف سے حال ہی میں چارج شیٹ دائر کر دی گئی جس میں دل دہلا دینے والے حقائق سامنے آئے ہیں۔

ممبئی مرر کے مطابق سی بی آئی کی طرف سے پیش کردہ رپورٹ کی روشنی میں اداکارہ جیا خان خودکشی سے قبل اداکار سورج پنچولی کے بچے کی ماں بننے والی تھی، لیکن سورج اپنے رشتے کو دنیا کے سامنے ظاہر نہیں کرنا چاہتا تھا۔پس اسی وجہ سے سورج نے جیا کو ادویات کے زریعے اسقاط حمل کا مشورہ دیا لیکن کبھی کبھار قدرت کو کچھ اور ہی منظور ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق پہلے پہل اداکار نے جیا خان کو ماہر امراض نسواں سے اسقاط حمل کیلئے استعمال کی جانے والی ادویات لا کردیں جسے کھانے کے بعد اداکارہ کی حالت غیر ہو گئی۔

حالت غیر ہونے پر جیا خان نے سورج سے مدد طلب کی جس پر سورج نے ڈاکٹر کو فون کرکے تفصیلات سے آگاہ کیا ڈاکٹر نے اسے اداکارہ کو فوری ہسپتال منتقل کرنے کا مشورہ دیا۔ سورج نے معاملے کو دنیا کے سامنے نہ لانے کیلئے خود اداکارہ کے فلیٹ پر جا کرڈاکٹر کی مدد لیئے بغیر تڑپتی ہوئی جیا خان کے رحم سے چار ہفتے کے جنین کو نکالا اور ٹوائلٹ میں بہا دیا۔اداکارہ آخر کار ایک ماں تھی اس صدمے کو برداشت نہ کر سکی اور موت کو گلے لگا لیا