عدالت کا فیصلہ سلمان خان کیلئے50ویں سالگرہ کابہترین تحفہ ہے‘زرین خان
جمعہ 11 دسمبر 2015 16:34
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 دسمبر۔2015ء) بولی ووڈ اداکارہ زرین خان کا شمار ان اداکاراوٴں میں ہوتا ہے جنہوں نے فنی سفر کا آغاز سپر سٹار سلمان کے ساتھ کیا۔ سلمان خان کے ممبئی کورٹ کی طرف سے باعزت بری کیے جانے کی خبر سننے پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ مذکورہ فیصلہ سپر سٹار کیلئے انکی 50ویں سالگرہ کا سب سے بہترین تحفہ ہے۔
(جاری ہے)
واضح رہے اداکارہ زرین خان سلمان خان کے ساتھ فلم”ویر“میں مرکزی کردار ادا کرنے کے ساتھ ”ریڈی“ کے ایک گانے پر بھی پرفارم کر چکی ہیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ انھوں نے سلمان خان کی سالگرہ کیلئے پہلے سے پلان بنا رکھا تھا تاہم اب انھیں امید ہے کہ سپر سٹار گزشتہ پلانز کے مقابلے میں ذیادہ شاندار انداز میں سالگرہ منائیں گے۔یا د رہے سلمان خان کو گزشتہ تیرہ سال سے جاری ہٹ اینڈ رن کیس سے جمعرات کے روز ممبئی ہائی کورٹ کی طرف سے باعزت بری کر دیا گیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
اداکارہ تمنا بھاٹیہ کو سائبرکرائم سیل نے طلب کرلیا
-
ایک شادی سے ہی خوش ہوں، باقی کو بھی ایک پر اکتفا کرنا چاہیے، ابرارالحق
-
اداکارہ ایشا دیول کو ہونٹوں کی سرجری کروانا مہنگا پڑگیا
-
اداکارہ پریتی زنٹا کی طویل عرصے کے بعد بڑی اسکرین پر واپسی
-
راکھی ساونت کی ضمانت مسترد ہونے پرعادل خان کا بیان سامنے آگیا
-
اداکارہ روینہ ٹنڈن کا بیٹی کو شادی کیلئے جلد بازی نہ کرنے کا مشورہ
-
نازش جہانگیرنے بابراعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا
-
اداکارہ ایمن خان کو یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا
-
ریمبو اور صاحبہ نے شادی کے لیے وظیفے شروع کر دیے تھے، نشو بیگم
-
پاکستانی ٹک ٹاکراسامہ بھلی کی نجی ویڈیوزلیک
-
پاکستان کے نامور صداکار اور میزبان طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
مسلمان کورین پاپ سنگر داد کم نے مسجد کی تعمیر کا کام روک د یا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.