شاہد کپور اور سیف علی خان کی پہلی مرتبہ ایک ساتھ فلم ”رنگون“ کی شوٹنگ کا آغاز کر دیا گیا

جمعہ 11 دسمبر 2015 16:38

شاہد کپور اور سیف علی خان کی پہلی مرتبہ ایک ساتھ فلم ”رنگون“ کی شوٹنگ ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 دسمبر۔2015ء) بولی ووڈ ڈانس گرو شاہد کپور نے اپنی حال ہی میں نمائش کیلئے پیش کی جانے والی فلم ”شاندار“ کی باکس آفس پر ناکامی کے بعد ایک مرتبہ پھر سے شوٹنگ میں حصہ لینا شروع کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق منگل کے روز سے وشال بھردواج کی نئی آنے والی فلم ”رنگون“ کی شوٹنگ کا آغاز کر دیا گیاہے۔

رنگون میں اداکار شاہد کپور اور سیف علی خان پہلی مرتبہ ایک ساتھ بڑی سکرین پر جلوہ گر ہوں گے۔

(جاری ہے)

گزشتہ میڈیا رپورٹس کے مطابق وشال بھردواج کا کہنا تھا کہ وہ شاہد کپور اور سیف علی خان کے ساتھ کرینہ کپور کو مرکزی کردار کیلئے کاسٹ کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔ تاہم نامعلوم وجوہات کی بنا پروہ اپنی اس خواہش کو عمل جامہ پہنانے میں ناکام رہے۔زرائع کے مطابق شاہد کپور رنگون میں داڑھی کے نت نئے انداز اپنائیں گے۔واضح رہے رنگون کی کہانی بنیادی طور پر 1940ء میں دوسری جنگ عظیم کے بعد پیداہونے مسائل کی عکاس ہے۔ وشال بھردواج کی رنگون میں شاہد کپور اور سیف علی خان کے ساتھ اب اداکارہ کنگنا رناوت مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں

متعلقہ عنوان :