دوستی میں انیس بیس ہوتی رہتی ہے‘ ایس آر کے، سلمان خان

جمعہ 11 دسمبر 2015 16:40

دوستی میں انیس بیس ہوتی رہتی ہے‘ ایس آر کے، سلمان خان

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 دسمبر۔2015ء) بولی ووڈ سپر سٹار شاہ رخ خان کی طرف سے حا ل ہی میں اپنی نئی آنے والی فلم ”دل والے “ کی پرموشن کے سلسلے میں سلمان خان کے مقبول ترین رئیلٹی شو ”بگ باس9“میں شرکت کی تاریخ کا اعلان کیا گیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں اداکاروں نے منگل کے روز ممبئی کے علاقے باندرا میں واقع محبوب سٹوڈیوز میں پروگرام کے پروموں کی شوٹنگ میں حصہ لیا۔

(جاری ہے)

سلمان خان اور شاہ رخ خان بگ باس9کے پروموں میں ”دوستی میں انیس بیس تو ہوتی رہتی ہے “ کہتے ہوئے نظر آئیں گے۔زرائع کے مطابق شاہ رخ خان سلمان خان کے شو میں ایک دن کی بجائے دو دن نظر آئیں گے۔رپورٹ کے مطابق شو کے پرومو ں کی شوٹنگ کے بعد خیال کیا جا رہا تھا کہ سلمان خان فورا چلے جائیں گے،لیکن سپر سٹار نے شاہ رخ خان کے ساتھ دوپہر کا کھانا کھانے کے بعد پورے پانچ گھنٹے گزارے۔ واضح رہے شاہ رخ خا ن کی ”دل والے“ رواں سال18دسمبر کو ملک بھرکے سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

متعلقہ عنوان :