کرپشن لیاقت علی خان کی پیداوار ہے، ایجنسیاں پیپلز پارٹی کے پیچھے پڑی ہوئی ہیں،قائم علی شاہ

جمعہ 11 دسمبر 2015 16:48

کرپشن لیاقت علی خان کی پیداوار ہے، ایجنسیاں پیپلز پارٹی کے پیچھے پڑی ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11دسمبر۔2015ء) وزیر اعلیٰ سند ھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ کرپشن لیاقت علی خان کی پیداوار ہے،تین سے چار ایجنسیاں پیپلز پارٹی کے پیچھے پڑی ہو ئی ہیں،2008سے پہلے کرپشن عروج پر تھی ،اب بڑی حد تک کرپشن میں کمی آئی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انٹی کرپشن کے حوالے سے ہونے والی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے۔

(جاری ہے)

قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ کرپشن پیپلز پارٹی کے دور کی پیداوار نہیں ہے،2008سے پہلے کرپشن انتہا پر تھی لیکن اب بڑی حد کمی نظر آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ کرپشن کوئی نئی بات نہیں ہے کرپشن لیاقت علی خان کے دور کی پیداوار ہے،لیاقت علی خان منتخب ہوئے بغیر وزیراعظم بنے تھے۔وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ کرپشن اورگڈ گورننس ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے،سند ھ پر حملے کی بات غلط ہے ،ایف آئی اے سندھ کے معاملات میں مداحلت کرتی ہے، اینٹی کرپشن سے پوچھتا ہوں کے اب تک ہمارے خلاف کرپشن کے کتنے کیسز ثابت ہوئے ہیں،کرپشن کے نام پر تین سے چار ایجنسیاں پیپلز پارٹی کے پیچھے پڑی ہوئی ہیں