یونان نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا فیصلہ کرلیا

پارلیمنٹ رواں ماہ کے آخر میں اس معاملے پر ووٹنگ کی تیاری کررہی ہے

جمعہ 11 دسمبر 2015 17:25

یونان نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا فیصلہ کرلیا

ایتھنز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 دسمبر۔2015ء) یونان نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ملک کی پارلیمنٹ رواں ماہ کے آخر میں اس معاملے پر ووٹنگ کی تیاری کررہی ہے ۔

(جاری ہے)

ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے معاملے پر رائے شماری بائیس دسمبر کو ہوگی یونانی وزیر خارجہ نکولس کو تریاس نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم نے فلسطینی ریاست کا وجود تسلیم کرنے کا معاملہ عوام پر چھوڑ دیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ یہ معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ عوام کے منتخب نمائندے اس بارے میں حتمی فیصلہ کرسکیں

متعلقہ عنوان :