کراچی کے کالجز اور یونیورسٹیز میں چرس سپلائی کرنے کا منصوبہ ناکام،ایک ہزار گلو گرام چرس برآمد

جمعہ 11 دسمبر 2015 17:34

کراچی کے کالجز اور یونیورسٹیز میں چرس سپلائی کرنے کا منصوبہ ناکام،ایک ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 دسمبر۔2015ء) اینٹی نارکوٹکس فورس نے حساس اداروں کی اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے کالجز اور یونیورسٹیز میں چرس سپلائی کرنے کا منصوبہ ناکام بنادیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے دوران تلاشی ایک ٹرک سے ایک ہزار کلوگرام چرس برآمد کرلی جب کہ تلاشی کے دوران ٹرک ڈرائیور نے فرار ہونے کی کوشش کی جس پر اسے گرفتار کرلیا گیا ہے،ملز م کو گرفتار کر کے تفتیش کی گئی تو اس نے اعتراف کیا کہ چرس شہر کے مختلف علاقوں سمیت کالجوں اور یونیورسٹیز میں سپلائی کی جانی تھی جس کے بعد اے این ایف نے ملز م کو نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے جہاں ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے،اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے گزشتہ ماہ نومبر میں3 بڑی کارروائیاں کی گئیں تھیں جس کے دوران سیکڑوں کلو گرام چرس اور دیگر منشیات برآمد کی گئی تھی، جب کہ یہ اس مہینے کی پہلی بڑی کارروائی ہے جس کے دوران تعلیمی اداروں میں منشیات کی فراہمی کا انکشاف ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :