کراچی کے علاقے ٹاور کے قریب جناح برج پر ٹریفک حادثے میں 2افراد جاں بحق

جمعہ 11 دسمبر 2015 18:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 دسمبر۔2015ء) کراچی کے علاقے ٹاور کے قریب جناح برج پر ٹریفک حادثے میں 2افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔اطلاعات کے حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا اور تیز رفتار گاڑی نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا ۔

(جاری ہے)

حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت شیخ احمد خان اور جہانزیب کے نام سے ہوئی ہے ۔شیخ احمد بلدیہ ٹاؤن جبکہ جہانزیب لیاری کا رہائشی ہے ۔واقعے کے بعد ریسکیو رضا کار بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور جاں بحق افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کیا ۔

متعلقہ عنوان :